”پرویز مشرف سے متعلق فیصلے کے بعد اب آئندہ کوئی یہ کام نہیں کرے گا “بلاول بھٹو کا حیران کن بیان سامنے آگیا

”پرویز مشرف سے متعلق فیصلے کے بعد اب آئندہ کوئی یہ کام نہیں کرے گا “بلاول ...
”پرویز مشرف سے متعلق فیصلے کے بعد اب آئندہ کوئی یہ کام نہیں کرے گا “بلاول بھٹو کا حیران کن بیان سامنے آگیا

  

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ پرویزمشرف کےخلاف پہلی بارایسا تاریخی فیصلہ آیا ہے لیکن آج بھی بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کا قتل کیس زیرِ التوا ہے،اِس فیصلے کے بعد اب کوئی آمرغیرجمہوری قدم نہیں اٹھا سکے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  2007 میں کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے اور آج کا فیصلہ آنے کے بعد لوگوں کومیری بات سمجھ آ گئی ہو گئی، جس طریقے سےآئین کوتوڑاگیاتو یہ توہوناہی تھا،ہم کسی کےبھی خلاف نہیں صرف جمہوریت کےحق میں ہیں،فیصلے سےبھی ثابت ہوتاہےکہ ہماری جد و جہد درست تھی ۔اُنہوں نے کہا کہجو بار بار آئین کو توڑ رہا تھا اُس کا حساب تو ہونا ہی تھا،پرویزمشرف نے پیسے کےلیے پاکستانیوں کوبیچا،آج آمر زندہ تو ہے لیکن اس کا جو حشر ہو رہا ہے وہ تاریخی ہے،پرویز مشرف کا فیصلہ آئندہ کے لیے پیغام ہے،اَب کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں لےسکےگا،اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسے جمہوری فیصلے آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہوزیراعظم عمران خان ایک سال میں کوئی قانون سازی نہیں کر سکے،جوایک نوٹیفکیشن تیار نہیں کرسکتے وہ اہم معاملے پراتفاق رائےکیسے پیدا کریں گے؟جب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جا رہی تھی تواُس وقت بھی حزبِ اختلاف سے رابطہ نہیں کیاگیاتھا اوراَب قانون سازی کے معاملے پر بھی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

اُنہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی کو توڑنے والےخودٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئےہیں،سندھ میں کچھ سیاسی یتیموں کی ہمیشہ سےکوشش رہی کہ کسی طریقےسےاِقتدار میں آجائیں لیکن اَب ہم مل کر جدوجہد کریں گے اور یہ حکومت جلدگھرجائےگی۔اُنہوں نے کہا کہنیب آمر کابنایاہواکالا قانون ہے جوناانصافی پرمبنی ہے،نیب کوانصاف کے لئے نہیں بلکہ اِنتقام کے لیےبنایاگیا،اِس کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے،سیاسی لوگوں کوقیدمیں رکھناانتقامی سیاست ہے،ایسی روایات کوقائم نہیں کرناچاہیے۔

مزید :

قومی -