20 ارب کی لاٹری جیتنے والے شخص نے اس کے بعد لوگوں کے لئے کیا کام شروع کردیا؟ جان کر یقین نہ آئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بلڈر کی گزشتہ ماہ ساڑھے 10کروڑ (تقریباً ساڑھے 21ارب روپے)کی لاٹری نکلی، جس کے بعد اس نے لوگوں کے لیے ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے طابق سٹیو تھامسن نامی یہ شخص برطانوی علاقے سسیکس کے شہر سیلسے کا رہائشی ہے۔ اس نے یورومیلینز لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا جس پر اس کا نومبر میں جیک پاٹ لگ گیا اور وہ بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا۔ اتنی دولت آنے کے بعد بھی تھامسن نے اپنا تعمیرات کا کام پارٹ ٹائم جاری رکھا لیکن مفت میں۔
رپورٹ کے مطابق لاٹری جیتنے کے بعد اس نے اپنے کسٹمرز سے کہہ دیا کہ اب وہ فل ٹائم کی بجائے پارٹ ٹائم کام کرے گا تاہم وہ ان کے کام مفت میں کرے گا اور کوئی پیسہ نہیں لے گا کیونکہ اب اس کے پاس کافی پیسے آ چکے ہیں۔ ”42سالہ تھامسن کا اپنے اس نیک عمل کے متعلق کہنا تھا کہ ”میں دولت ملنے پر فارغ نہیں بیٹھنا چاہتا۔ جب میں بلڈنگ کا کام کرتا ہوں تو خود کو نارمل انسان محسوس کرتا ہوں چنانچہ میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ میں اب لوگوں کو اس لیے مفت سروس دے رہا ہوں تاکہ ان کے پاس اتنے پیسے جمع ہو جائیں کہ وہ اپنا کرسمس اچھے طریقے سے منا سکیں۔“تھامسن کے ایک کسٹمر کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ دنوں میں نے تھامسن کو کا م کے لیے بلایا اور جب میں نے کام ختم ہونے کے بعد اسے پیسے دیئے تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ وہ بہت عمدہ انسان ہے۔“