گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپ

گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپ
گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 10سالوں میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں فیس بک کی ایپلی کیشن پہلے نمبر پر آئی ہے جسے گزشتہ 10سالوں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق باقی پہلے 5نمبروں پر آنے والی ایپلی کیشنز میں سے بھی 3فیس بک ہی کی ملکیت ہیں اور یہ تین ایپلی کیشنز فیس بک میسنجر، واٹس ایپ میسنجر اور انسٹاگرام ہیں۔
فیس بک کی ان چار ایپلی کیشنز کے بعد پانچویں نمبر پر سنیپ چیٹ سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی گئی۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر سکائپ، ساتویں نمبر پر ٹک ٹاک، آٹھویں نمبر پر یوسی براﺅزر، نویں نمبر پر یوٹیوب اور دسویں نمبر پر ٹوئٹر کی ایپلی کیشن آئی۔ ان پہلے 10نمبر پر آنے والے ایپلی کیشنز میں سے پہلی 6اور آخری 10امریکی ہیں جبکہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پرآنے والی ٹک ٹاک اور یو سی براﺅزر چینی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔
گزشتہ 10سالوں میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی گیمز کی بھی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سب وے سرفرز دنیا میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی گئی۔ دوسرے نمبر پر کینڈی کرش ساگا، تیسرے نمبر پر ٹیمپل رن 2، چوتھے نمبر پر مائی ٹاکنگ ٹام اور پانچویں نمبر پر کلیش آف کلینز سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی گئیں۔