ترکی میں سیلاب سے پہلے 609 سال پرانی مسجد اُٹھا کر ڈھائی میل دور شفٹ کردی گئی

ترکی میں سیلاب سے پہلے 609 سال پرانی مسجد اُٹھا کر ڈھائی میل دور شفٹ کردی گئی
ترکی میں سیلاب سے پہلے 609 سال پرانی مسجد اُٹھا کر ڈھائی میل دور شفٹ کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کا قدیم اور تاریخی قصبہ حسن کیف (Hasankeyf)نئے بننے والے ایک ڈیم کی زد میں آ گیا ہے۔ اس شہر میں 609سال ایک پرانی مسجد تھی جسے ڈیم کے پانی میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے اٹھا کر اڑھائی میل دور منتقل کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق حسن کیف کی جگہ پر الیسو نامی ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے تاہم اس تاریخی قصبے کو معدومی سے بچانے کے لیے اڑھائی میل کے فاصلے پر ’حسن کیف کلچر پارک‘ کے نام سے ایک جگہ تعمیر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مسجد 1409ءمیں سلطنت ایوبی کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس وقت ابوالمفھر سلیمان فرماں روا تھے۔حسن کیف کی یہ تاریخی مسجد اور دیگر ثقافتی ورثے کی حامل عمارات کو قصبے سے اٹھا کر اس پارک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔باقی منتقل کی گئی عمارات میں ایک شاہی حمام، امام عبداللہ زویاح، زین العابدین کے مزارات، ایوبی مسجد، سلطان سلیمان کوش مسجد و دیگر شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد کی اس عمارت کا وزن 1700ٹن (17لاکھ کلوگرام) تھا۔ اسے ایک خصوصی ٹرالر پر لاد کر کلچر پارک میں منتقل کیا گیاجس کے نیچے درجنوں پہیے لگے ہوئے تھے۔ اس دوران مسجد کی چھت پر اور اطراف میں ترکی کے پرچم آویزاں کیے گئے تھے۔