’ان ختنے کروانے والوں کو مارو‘ بھارت میں جاری احتجاج کے دوران پولیس کا انتہائی شرمناک اقدام

’ان ختنے کروانے والوں کو مارو‘ بھارت میں جاری احتجاج کے دوران پولیس کا ...
’ان ختنے کروانے والوں کو مارو‘ بھارت میں جاری احتجاج کے دوران پولیس کا انتہائی شرمناک اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلم مخالف شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کے طالب علموں نے بھی ایک مظاہرہ کیا اور پولیس ان پر پل پڑی۔ اس دوران پولیس کی طرف سے ایسے فقرے بولے گئے کہ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ کیو زیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پولیس نے طالب علموں پر بدترین لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی اور پھر انہوں ہوسٹل میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ا س کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ جب پولیس مظاہرین پر لاٹھی چارج کر رہی تھی تو پولیس اہلکار چلا رہے تھے کہ ”ان ختنے کروانے والوں کو کچل ڈالو۔“
طالب علموں نے بتایا کہ ”ہم نے ایک روز قبل پولیس سے احتجاج کی اجازت لی تھی۔ پولیس کی طرف سے ہمیں سڑک کی ایک لین تک محدود رہ کر احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی اور ہم اس کی پابندی کرتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک بھاری تعداد میں پولیس کی نفری آئی اور لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ انہوں نے طالب علموں کی کئی موٹرسائیکلز کو بھی آگ لگا دی اور ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ہمارے درجنوں ساتھیوں کو انہوں نے کہاں منتقل کیا ہے اس کے متعلق ہمیں کچھ معلوم نہیں تاہم ہمیں شبہ ہے کہ انہیں کلکاجی پولیس سٹیشن لیجایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے پولیس سے پوچھنے کی کوشش کی توانہوں نے ہمیں گالیاں دیں۔ “ رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں رات کے اندھیرے میں پولیس کو کیمپس کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔