پرویز مشرف کے دفاع کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید میدان میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی ہر کوئی دنگ رہ جائے

پرویز مشرف کے دفاع کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید میدان میں آگئے ، ایسی بات ...
پرویز مشرف کے دفاع کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید میدان میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کےرہنما سینیٹرفیصل جاویدخان  نے کہاہے کہ پرویز مشرف کی سزائے موت سے متعلق خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کو دیکھیں گےاورپھر حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔

سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی سزائے  موت  سے متعلق نجی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ن لیگ نے جس طرح اپنے دور حکومت میں مقدمہ قائم کیا اور جس طرح اِس مقدمے کی پراسیکیوشن ہوئی ،اِس کو دیکھنا ہو گا ،ابھی تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے لیکن اس ملک کی بد قسمتی دیکھیں جنہوں نے ملک کو لوٹا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باہر بھجوائے وہ آج بیرون ملک بیٹھے ہیں ،کیا یہ آئین سے غداری نہیں؟۔سینیٹرفیصل جاویدخان کاکہناتھاکہ چارٹرآف کرپشن والوں نےدس سالوں میں ملک کولوٹا،یہ خاندان خود امیر ہو گئےاورعوام کوغریب کردیا،ابھی بھی اِن خاندانوں کی سیاست اپنی ذات کےلیےہے،یہ ملک کےلیےنہیں سوچتے۔سینیٹرفیصل جاوید نےمزیدکہاکہ اِن خاندانوں نےدس سالوں میں ملک کو دیوالیہ کردیا ،ملک کی اس خراب معیشت کو عمران خان نے آکر ٹھیک کیا ،عوام ان چوروں کو بھی دیکھ رہی ہے اور ہمیں بھی ،عوام کو سب سمجھ ہے۔

مزید :

قومی -