پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ،آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام کے حق حکمرانی کو روندنے کا راستہ بند ہوگیا:مریم اورنگزیب

پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ،آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام ...
پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ،آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام کے حق حکمرانی کو روندنے کا راستہ بند ہوگیا:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلافعدالتی فیصلے نے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، آئندہ ملک میں آئین شکنی، پارلیمان اور عوام کے حق حکمرانی کو روندنے کا راستہ بند ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق صدرپرویزمشرف کوخصوصی عدالت کی جانب سے سزائےموت دینےکےعدالتی فیصلےپرردِعمل کااظہارکرتےہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی آمر کے خلاف عدالت نے فیصلہ دے کر پاکستان کو ایک نئی سمت دی ہے ،فیصلہ پاکستان کےآئین کی بالا دستی،جمہوریت کی مضبوطی اورقانون کی حکمرانی کاباعث بنےگا،عدالت نےشہادتوں اورقانونی تقاضوں کی بنیادپرفیصلہ دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور اہم فیصلہ ہے،آرٹیکل6کےتناظرمیں عدالت نے ایک نئی عدالتی نظیر قائم کی ہے،  سپریم کورٹ کےدئیےہوئےفیصلوں کے تناظرمیں عدالت نےقانونی فیصلہ کیاہے،اس فیصلےنےپاکستان کےمستقبل کی واضح سمت کابھی تعین کردیاہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ےتھا کہفیصلہ آئین کی بالادستی،مقننہ،عدلیہ اورریاستی اِداروں کےآئینی کردارکےبارے میں نہایت اَہم ہے،یہ فیصلہ ملک میں عوام کی حقیقی رائےسےمنتخب وزرائےاعظم، حکومتوں،پارلیمان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھی سنگ میل ثابت ہوگا،اس فیصلے کے بعد ملک میں آئین کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی کا نیا دور شروع ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے حکومت کی حکومتی ومعاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو محنت کی آج قوم اس کا اعتراف کررہی ہے،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے دن رات محنت سے جو منصوبے لگائے،اب تک اُن کے فیتے کاٹےجارہےہیں،سابق وزیرخزانہ اِسحاق ڈار نےتباہ حال معیشت کواِس کےقدموں پرکھڑاکیا،اِسحاق ڈار نےجراتمندانہ اوردرست فیصلےکئے،اپوزیشن کے اختلاف کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا،اسحاق ڈار نے ہر اختلافی رائے کا احترام کیا، اختلاف کرنے والوں کوعمران صاحب کی طرح جیلوں اور سزائے موت کی چکیوں میں نہیں ڈالا تھا،رانا ثناءاللہ،خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق،مفتاح اسماعیل سمیت سابق حکومت کی وفاقی اورصوبائی سطح پرتمام ٹیم نے ایمانداری اور قومی جذبےسے کام کیا۔اُنہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے محنت، خلوص اور دیانت سے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ،نوازشریف کی قیادت میں سابق حکومت کی محنت تھی، جس سےترقی کی شرح5.8فیصد اورغربت کی سطح3فیصدپرآئی،آج اسحاق ڈاراوردیگرکئی معزز رہنما ملک میں موجود نہیں لیکن اُن کی سرپرستی اور رہنمائی ہمیں میسر ہے، اسحاق ڈار سچائی کا آئینہ دکھاتے تھے جو موجودہ حکمرانوں کو پسند نہیں، اسحاق ڈار، شاہد خاقان اور دیگر کا جرم یہ ہے کہ وہ نالائق نہیں،وہ پاکستان کی خدمت کی اہلیت رکھتے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف اور سابق حکومتی ومعاشی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -