یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی، انوکھے ترین دعوت نامے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی، انوکھے ترین دعوت نامے نے انٹرنیٹ پر دھوم ...
یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی، انوکھے ترین دعوت نامے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں جس کیلئے انہوں نے بہت ہی منفرد قسم کا شادی کارڈ ڈیزائن کروایا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کا کارڈ شیئر کیا جس میں دولہا اور دلہن کی تصاویر کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ کارڈ پر مہمانوں کو انتہائی دلچسپ اور پرمزاح انداز میں شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ” خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا) عزیز صاحب کی لڑکی اقرا (سمجھداری کی مثال) سے28 دسمبر 2019 کو شادی کر رہا ہے (کیونکہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی) “

یاسر اور اقرا کے نکاح اور ولیمے کی دعوت بھی منفرد انداز میں دی گئی ہے۔ دونوں کا نکاح ٹھیک ایک بجے اور بھرپور لنچ ٹھیک ڈھائی بجے ہوگا۔ ٹھیک وقت کے اظہار کیلئے انگریزی میں شارپ (SHARP) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، یعنی لنچ ایک بجے شارپ کا مطلب ہوگا کہ ٹھیک دوپہر ایک بجے روٹی کھول دی جائے گی لیکن اس شادی کارڈ پر شارپ کے لفظ کی وضاحت کچھ اس طرح کی گئی ہے،’چونکہ ہمارے وزیر اعظم بہت ہی زیادہ شارپ ہیں اس لیے ہمارا نکاح اور بارات کی روٹی بھی شارپ ہوگی۔‘

اداکار جوڑی کے شادی کارڈ میں مہمانوں کیلئے خصوصی ہدایت بھی درج کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’ گفٹس کی ضرورت نہیں، سلامی مشورے کی طرح دیں (دل کھول کے)‘

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی منگنی رواں برس فروری میں ہوئی تھی تاہم یہ بات کچھ عرصہ قبل ایک ایوارڈ شو کے دوران اس وقت دنیا کے سامنے آئی جب یاسر نے اقرا کو سب کے سامنے پرپوز کیا تھا۔

مزید :

تفریح -