وزیر اعظم ملائیشیا جس کانفرنس میں نہیں جا رہے اس کو منعقد کرنے کی تجویز کس نے دی تھی ؟ جان کر پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

وزیر اعظم ملائیشیا جس کانفرنس میں نہیں جا رہے اس کو منعقد کرنے کی تجویز کس نے ...
وزیر اعظم ملائیشیا جس کانفرنس میں نہیں جا رہے اس کو منعقد کرنے کی تجویز کس نے دی تھی ؟ جان کر پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا میں جس کانفرنس میں شرکت ملتوی کی ہے، اس کے انعقاد کا مشورہ انہوں نے خود ہی دیا تھا۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہا جارہا ہے کہ سمٹ کے انعقاد کی تجویز وزیر اعظم عمران خان نے خود دی تھی، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عمران خان اور مہاتیر محمد کی ملاقات میں اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
عارف نظامی کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سمٹ کسی کے خلاف نہیں تھا بلکہ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پذیرائی کیلئے ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، چونکہ عمران خان اچھی تقریر کرلیتے ہیں اس لیے یہ کانفرنس بلائی تھی جس میں او آئی سی کے تمام 56 رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی تھی ، یہ تاثر غلط ہے کہ او آئی سی کے مقابلے میں کوئی تنظیم بنائی جارہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عارف نظامی نے عمران خان کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ اس کو یوٹرن سے زیادہ کیا کہا جاسکتا ہے، عمران خان ایمرجنسی دورے پر سعودی عرب گئے اور آتے ہی اپنا فیصلہ بدل لیا، اس کا کوئی نہ کوئی کنکشن تو ہے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔