فوجی ترجمان عدالتی فیصلہ تسلیم کریں،سویلین بالادستی کاخواب حقیقت بنانے کےلئےپھانسی کی سزاپرعمل درآمدہوناچاہیے:سینیٹر ساجد میر

فوجی ترجمان عدالتی فیصلہ تسلیم کریں،سویلین بالادستی کاخواب حقیقت بنانے ...
فوجی ترجمان عدالتی فیصلہ تسلیم کریں،سویلین بالادستی کاخواب حقیقت بنانے کےلئےپھانسی کی سزاپرعمل درآمدہوناچاہیے:سینیٹر ساجد میر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر نے کہا ہے کہ فوجی ترجمان کو عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے،پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے،اَب پھانسی کی سزا کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ سویلین بالا دستی کا خواب حقیقت بن سکے۔

سابق صدرپرویزمشرف کی سزاپرردِعمل کااِظہارکرتےہوئےسینیٹرساجدمیرکاکہناتھاکہ دلیرانہ فیصلہ کرنےپرعدالت کوخراجِ تحسین پیش کرتےہیں،حکومت نےسنگین غداری کیس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جوناکام ثابت ہوئی،پرویزمشرف کےحواریوں کےساتھ حکومت کوبھی شکست کامنہ دیکھناپڑا،آج جمہوریت کی فتح کادن ہے۔اُنہوں نےکہاکہ پھانسی کی سزاکےفیصلےپرعمل درآمدہوناچاہیےتاکہ سویلین بالادستی کاخواب حقیقت بن سکے،اِس فیصلے کےبعدطالع آزماؤں کی طرف سے جمہوریت پرشب خون مارنےکاباب بندہوجائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ فوجی ترجمان کو بھی عدالت کافیصلہ تسلیم کرنا چاہیے،فوج سرحدوں اورملکی سلامتی کےلیےخدمات انجام دیتی ہے،یہی اُس کا مینڈیٹ ہے،تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا،اس فیصلے سے نواز شریف کی سویلین بالادستی کی تحریک کوجلا ملی ہے۔دوسری  طرف  ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا،اِس فیصلے سے جمہوریت کو تقویت حاصل ہو گی،سیاستدانوں کو پھانسی دی جاسکتی ہے تو آمرکو کیوں نہیں؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -