حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے،دائر درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال،ڈائرکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ کیجانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کردی  گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہےکہ حمزہ شہبازکوگرفتار کئےہوئے6ماہ سےزائدکاوقت ہوچکاہے،نیب ابھی تک حمزہ شہبازپرلگائےگئےایک بھی الزام کوثابت نہیں کر سکا۔درخواست گزار کے وکیل نےموقف اختیارکیاہےکہ حمزہ شہباز کو 90 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا گیا، نیب نےحمزہ شہبازکوآمدن سے زائد اثاثہ جات،رمضان شوگرملزاورمنی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےحمزہ شہباز کو 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور ابھی تک ان کے خلاف ریفرنس فائل نہیں ہوا،نیب نے بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا اور ابھی تک کوئی شواہد نہیں پیش کر سکا۔درخواست میں عدالت سے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔