حکومت نئی ٹیکنالوجیز ذریعےماحول کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے:ڈاکٹر عارف علوی

حکومت نئی ٹیکنالوجیز ذریعےماحول کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے:ڈاکٹر ...
حکومت نئی ٹیکنالوجیز ذریعےماحول کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے:ڈاکٹر عارف علوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نئی ٹیکنالوجیز میں مختلف تبدیلیوں کے ذریعے جدت کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ پاکستان میں اگلی دہائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کی ہو گی جس میں ٹیلی مواصلات کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا،حکومت نئی ٹیکنالوجیز میں مختلف تبدیلیوں کےذریعےجدت کےماحول کوفروغ دینے کےلئےکوششیں کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے پاس بنیادی ڈھانچہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی خواہشمند آبادی کا ہونا لازمی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -