ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آج اچھا دن ہے۔ آپ کے لئے خوشخبری ہے کوئی اور جو بھی پریشانی لاحق تھی، وہ کم ہو سکے گی۔ آج کا دن اچھا اور کئی حوالوں سے مددگار بھی ثابت ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

آپ کو بس محنت جاری رکھنی ہے جس سمت چل رہے ہیں وہ ٹھیک ہی لگتی ہے۔ اس وقت کوئی مالی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے اور روزگارکا سلسلہ بھی بہتر ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی کے ستھ ایسا وعدہ کرنے جا رہے ہیں جو وہ پورا نہیں کر سکتے تو ایسا نہ کریں شرمندگی سے بچ جائیں گے۔ اس وقت حالات بالکل ساتھ نہیں دے رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا دن ہے۔ صبح ہی سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور آپ کو کسی مالی فائدے کا بھی چانس نظر آتا ہے۔ البتہ ایک دوست بچھڑ سکتا بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک ضرورت پوری ہونے کے علاوہ اب حالات دن بدن بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ جس قسم کی خواہش دل میں لئے بیٹھے تھے۔ آج اس کے بارے میں اچھی خبریں ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو ایک بڑی کامیابی ملنے کا امکان۔ جو کام کل تک ناممکن دکھائی دیتا تھا۔ اب وہ ممکن ہوگا، البتہ یاری دوستی میں آپ کچھ مارکھا سکتے ہیں، ادھر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ ضرورت سے زیادہ پریشان ہو رہے ہیں۔ فکر مند نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کوئی پریشانی تنگ نہیں کرے گی۔ اس وقت تو حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں، بحکم اللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج دماغ بوجھل سا ہو رہا ہے۔ ہر وقت کسی نہ کسی پریشانی کا شکار رہتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ کثرت سے (استغفرللہ)کا ورد کرتے رہیں۔ آپ کی ساری مشکل حل اسی میں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل کے معاملات ابھی تک قابو میں نہیں ہیں۔ ناجانے یہ کیا چاہتا ہے۔ آپ کیوں کوءی بڑا نقصان کرکے پیچھے ہٹ گئے۔ بس کر دیں اور توبہ کرکے اپنے روزگار تو دیکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آپ کو آج اپنوں کی طرف سے کوئی سخت بات لگ سکتی ہے۔ اس لئے اپنا غصہ تھوڑا قابو میں رکھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں سے رشتے توڑنے کی بات دماغ میں نہ لائیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

گھبرانے کی اب ضرورت نہیں ہے۔ زحل زائچے سے نکل گیا ہے۔ وہی ساری پریشانیوں کی جڑ تھا۔ آج دوپہر کے بعد سے ہی صورت حال میں خاصی بہتری آنے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بس صبر و تحمل سے چلنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور اتنے خاموش ہو جائیںجیسے چند دن غیب ہو گئے ہوں۔ اسی میں بہتری ہے تاکہ سخت وقت ٹل جائے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -