بھارت کی انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کا امن خطرے میں ہے: شبلی فراز

بھارت کی انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کا امن خطرے میں ہے: شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے،دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے،بد قسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا لازمی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے  کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔


شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -