اشتعال انگیزتقاریرکیس ،کیپٹن (ر) صفدراورعمران خالدکی ضمانتیں منظور
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرکیس میں گوجرانوالہ:کیپٹن (ر) صفدراورعمران خالدکی ضمانتیں منظورکرلیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرکیس کی سماعت ہوئی،کیپٹن(ر)صفدراورایم پی اے عمران خالدبٹ عدالت پیش ہو گئے،پولیس نے مقدمے کاریکارڈعدالت میں پیش کردیا،عدالت نے کیپٹن (ر) صفدراورعمران خالدکی ضمانتیں منظورکرلیں ،عدالت نے دونوں کوایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔