ہیتھرو ایئر پورٹ کے تیسرے رن وے کا منصوبہ، سپریم کورٹ آف انگلینڈ نے فیصلہ سنا دیا
لندن (مجتبی علی شاہ ) ہیتھرو ایئر پورٹ کے تیسرے رن وے کے منصوبہ کے بارے میں سپریم کورٹ آف انگلینڈ نے فیصلہ سنا دیا اور اس منصوبے پر کام شروع کرنے کی اجازت دیدی۔
اس سکیم کو پہلے اپیل کورٹ نے مسترد کردیا تھا ، جس کے مطابق ہوائی اڈوں کی موجودہ حکمت عملی برطانیہ کے آب و ہوا کے تازہ ترین اہداف کو پورا نہیں کرتی اور یہ ماحول پر اثر انداز ہیں ۔