فوکل پرسن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی وزیرخارجہ سے ملاقات، کارکردگی پر بریفنگ دی

فوکل پرسن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی وزیرخارجہ سے ملاقات، کارکردگی ...
فوکل پرسن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی وزیرخارجہ سے ملاقات، کارکردگی پر بریفنگ دی

  

 باغ آزادکشمیر (سید وجی الحسن ) فوکل پرسن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نےوائس چیئرمین تحریک انصاف پاکستان و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ   دفتر خارجہ میں  ملاقات کی  ۔

تفصیلات کے مطابق سردار زرطیف بادشاہ نے وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی نے ایم ٹی بی سی  کی پرائیوٹ سیکٹر پہ کارگردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔سردار زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی میڈیکل بیلنگ اور آئی ٹی کا ادارہ ہے  جو پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ اس وقت تک ایم ٹی بی سی نے ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو میرٹ کی بنیاد پہ باعزت روزگار فراہم کیا ہے۔صرف باغ میں دو ہراز سے زاہد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کام کر رہی ہیں۔ ایم ٹی بی سی تقریبا 25000 ہراز کے قریب بےروزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات لے رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ریلیف کی سرگرمیوں سمیت ہنگامی حالات سمیت کم آمدنی والے ملازمین کی امداد میں بھی پیش پیش خدمات انجام دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا  کہ اس طرح کی کمپنیوں کو ہماری حکومت حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انکے حالات کو مزید سازگار بنایا جائے گا تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے ملک کے اندر سرمایہ کاری کر کے معشیت کی بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوکل پرسن ایم ٹی بی سی سردار زطیف بادشاہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -اسلام آباد -