یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا: مراد سعید

یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا: مراد سعید
یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا: مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہے کہ ہے  یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا، پی ڈی ایم کی جانب سےاس پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت پاکستان کو سفارتی محاذ پر نقصان پہنچانے کی کوشش  کررہا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ  بھارت جعلی اداروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کررہا تھا، جعلی این جی اوز نے 116 ممالک میں پاکستان مخالف پراپیگنڈا کیا۔ان کاکہنا تھا کہ بھارت مختلف ممالک میں پاکستان مخالف مظاہرےکراتارہا،بھارتی میڈیابھی پاکستان مخالف پراپیگنڈامہم میں شامل رہا۔ 

مراد سعید نے کہا کہ یورپی یونین کی رپورٹ پرپی ڈی ایم نےایک بیان تک نہیں دیا، نوازشریف سجن جندال اورمودی کوشادیوں پربلاتےتھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق سفیرعبدالباسط شریف خاندان کےبھارت میں کاروبارپربات کرچکےہیں، کشمیرمحاذپرپاکستان کونقصان پہنچایاگیا۔ سابق دورمیں کشمیرمیں اجتماعی قبروں پرخاموشی اختیارکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نئےدورکاہٹلرہےجسےعمران خان نےبےنقاب کیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے بھارت کے پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈے کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے۔

مزید :

قومی -