آئی جی پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا

آئی جی پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ...
آئی جی پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے  صوبہ بھر میں سموگ اور ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
ترجمان  پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی  4 ہزار 5 سو 8  وہیکلز بند کی گئیں،راولپنڈی ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2333 گاڑیوں کے چالان اور 437 گاڑیوں کو بند  کیا گیا۔  سرگودھا ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1971 گاڑیوں کے چالان اور 159 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔فیصل آباد ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل10895گاڑیوں کے چالان اور 761 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔لاہور میں دھواں چھوڑنے والی  کل609 گاڑیوں کے چالان اور 200 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ 
آئی جی پنجاب نے فورس کو حکم دیا ہے کہ شاہرات پر ماحولیاتی الودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کو سموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔