حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 

حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 
حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تعلیمی ادارے تین سے 9 جنوری تک بند رہیں گے ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا گیا ، این سی او سی نے تین سے نوجنوری تک چھٹیاں دینے کی منظوری دی ۔

این سی او سی کا کہناتھا کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی تاہم  اسلام آباد میں عملی طور پر یکم جنوری سے چھٹیاں شروع ہو جائیں گی ۔موسم کی شدت یا دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی اور اس حساب سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔ 

 این سی او سی کے مطابق  تعطیلات ری شیڈول کرنےکامقصد تعلیمی اداروں میں زیادہ سےزیادہ ویکسین لگاناہے، سکول کھلےرکھنےسےلاکھوں طلباویکسین لگوا سکتے ہیں ، لاکھوں طلباء تاحال ویکسین نہیں لگواسکے اور بچے انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں، والدین بچوں کوجلدازجلدکورونا سےبچاؤکی ویکسین لگوائیں۔

مزید :

قومی -