گارڈن ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا

گارڈن ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی ...
گارڈن ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گارڈن ٹاؤن پولیس نے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملزما ن موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن میں سے کچھ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئیں تھیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد د سے گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں  بلال اور کاشف شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ شہری اپنی موٹرسائیکل محفوظ مقام پر کھڑی کریں اور ہمیشہ ڈبل لاک کا استعمال کریں۔ڈبل لاک نہ ہونے سے موٹرسائیکلیں زیادہ آسانی سے چوری ہوتی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -