چیچہ وطنی سے 10 روز قبل اغواء ہونے والے بہن بھائی بازیاب، اغوا کار کون تھے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو

چیچہ وطنی سے 10 روز قبل اغواء ہونے والے بہن بھائی بازیاب، اغوا کار کون تھے؟ ...
چیچہ وطنی سے 10 روز قبل اغواء ہونے والے بہن بھائی بازیاب، اغوا کار کون تھے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیچہ وطنی پولیس نے 10 روز قبل اغواء ہونے والے بہن بھائی کو بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق 07دسمبر کو اکیڈمی سے ٹیوشن پڑھ کر آنے والے بہن بھائی کونامعلوملزمان نے اغواء کر لیا تھا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او ساہیوال کو مغویوں کو رہا کروانے کی ہدایت کی تھی۔  ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے مغویان کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔پولیس ٹیموں نے  سائنٹیفک طریقہ تفتیش کو اپناتے ہو ئے د ونوں بچوں لائبہ قیوم بعمر 15سال، معظم قیوم بعمر 14سال کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ واقعہ میں ملوث ایک مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
 ابتدائی تحقیق کے مطابق مغوی بچوں کے چچا نے ملزمان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی،  جس رنج کی بنا پر ملزمان نے دونوں بچوں کو اغوا کرکے انتقامی کاروائی کی۔