نارکوٹکس یونٹ کی کارروائی‘نوسر بازی میں ملوث 2خواتین گرفتار 

نارکوٹکس یونٹ کی کارروائی‘نوسر بازی میں ملوث 2خواتین گرفتار 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس کے نارکوٹکس یونٹ نے کارروائی کر کے نوسر بازی میں ملوث دو خواتین ارکان کو گرفتار کر لیا  ڈی ایس پی مظہر اقبال نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں روبینہ خاتون اور شاہین بی بی شامل ہیں خواتین الٹی گروہ کی متعدد  شکایت پولیس کو موصول ہو رہی تھی، شہری نازیہ ارشاد کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا میں نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی نارکوٹکس کو واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، خواتین گروہ دوران سفر دیگر سواریوں پر الٹی کرنے کے بہانے جیب تراشی و نوسربازی میں ملوث تھا انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے ہتھیائے گئے اڑھائی لاکھ روپے برآمد کرلی گئی جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

علاقائی -