گلشن اقبا ل پولیس نے جعلی چیک   مقدمات کے اشتہاری کو پکڑلیا

گلشن اقبا ل پولیس نے جعلی چیک   مقدمات کے اشتہاری کو پکڑلیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)گلشن اقبا ل پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیک کے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کر کے اشتہاری مجرم آصف کو گرفتار کیا جو کہ تھانہ گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن پولیس کو  3 سال سے مطلوب تھا مفرور ملزم آصف علی کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیامفرور ملزم کیخلاف 1 کروڑ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاؤن درج تھا اور 50لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن بھی درج تھا۔

اشتہاری کو متعلقہ پولیس اسٹیشن انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او افضال رؤف و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -