نااہلی اور مس کنڈکٹ پر 3 ایس ایچ اوز معطل

 نااہلی اور مس کنڈکٹ پر 3 ایس ایچ اوز معطل

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نااہلی اور مس کنڈکٹ پر 3 ایس ایچ اوز معطل کر دیئے ایس ایچ او مزنگ،ایس ایچ او باٹا پوراور ایس ایچ او مناواں معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او فیصل ٹاؤن، سب انسپکٹر سہیل احمد ایس ایچ او باٹا پور، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرخرم شہزادایس ایچ او مناواں اور چوکی انچارج بیگم کوٹ سب انسپکٹر محسن شہزاد کوایس ایچ او بھاٹی گیٹ تعینات جبکہ ایس ایچ او بھاٹی گیٹ سب انسپکٹر ضیاء الحق کوپولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -