ریلوے یارڈ میں کھڑی مال گاڑی کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی‘کانسٹیبل زخمی

ریلوے یارڈ میں کھڑی مال گاڑی کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی‘کانسٹیبل زخمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ریلوے یارڈ میں کھڑی مال گاڑی کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی  تفصیلات کے مطابق لودھراں حادثے کا شکار ہو نیوالی ریل گاڑی کا سکریپ رائے ونڈ ریلوئے اسٹیشن یارڈ میں موجود تھا،نامعلوم راہگیر نے سگریٹ پھینک دیا جس سے مال گاڑی کی بوگی میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کو بھجانے کیلئے ڈیوٹی پر تعینا ت ریلوے پولیس کانسٹیبل محمد شفیق جھلس کر زخمی ہوگیا  ریلوئے پولیس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجہ میں 15ہزار روپے کا نقصان واقع ہو ا ریلوے پولیس نے نامعلو م شخص کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

مزید :

علاقائی -