پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1172 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1172 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1172 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں  652افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 609معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  623 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 37مسافر 512 اور142 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 288ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 311 متاثرین کیساتھ پہلے ملتان 84 حادثات میں 98متاثرین کیساتھ دوسرے فیصل آباد 79 حادثات میں 89متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1277متاثرین میں 1071مرد اور206خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 234افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور662افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ381خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 993موٹرسائیکلز،107آٹو رکشے144 کاریں،20وین13مسافربسیں،28ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -