ڈائمنڈ جوبلی سپورٹس فیسٹیول، افتتاحی میچ جعفرآباد گرین نے جیت لیا

 ڈائمنڈ جوبلی سپورٹس فیسٹیول، افتتاحی میچ جعفرآباد گرین نے جیت لیا

  

جعفر آباد(آن لائن) بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 75 واں ڈائمنڈ جوبلی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ جعفرآباد گرین نے اپنے نام کر لیا شہید مراد جمالی کرکٹ گراونڈ میں اسپورٹس ایونٹ کا افتتاحی میچ جعفرآباد گرین اور جعفرآباد وائیٹ کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جعفرآباد گرین نے 30 رنز سے افتتاحی میچ جیت لیا اسپورٹس ایونٹ کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود جعفرآباد غلام مرتضیٰ جمالی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد عاشق علی چنہ سمیت تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

 ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عاشق علی چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس ایونٹ میں ضلع بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کرکٹ کا شاندار ایونٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ اسپورٹس اور ضلعی انتظامیہ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -