کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کو میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کو میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کیاوپنر اور مستند بیٹر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے، انہیں پریکٹس کے دوران ہمسٹرنگ کی شکایت ہوئیم جس کے باعث وہ میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔خیال ہے کہ وہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے جبکہ ان کی جگہ سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹر اظہر علی کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے آگاہ کیا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میرے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -