وزیراعظم کے دورہ چین اور 11ویں جے سی سی نے سی پیک میں جان ڈالی: احسن اقبال 

وزیراعظم کے دورہ چین اور 11ویں جے سی سی نے سی پیک میں جان ڈالی: احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این  پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی  احسن اقبال  نے  اورنج لائن منصوبے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے معاملہ پر کوئی کاروائی نہ ہونے پر متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی کیا ہے اور کہا کہ سی پیک کے صنعتی زونز پر کام تیز کیا جائے،وزیراعظم کا دورہ چین اور گیارہویں جے سی سی نے سی پیک میں دوبارہ جان ڈالی ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی  احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک  منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ چین اور گیارہویں جے سی سی نے سی پیک میں دوبارہ جان ڈالی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گیاریویں جے سی سی میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے۔احسن اقبال نے کہاکہ  1000ایکڑ کے اسلام آباد سپیشل صنعتی زون پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -