لیڈی ایچی سن میں مریضوں کو مزیدسہولیات دینگے، یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال میں منعقدہ ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،سی ای او مئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید،ایم ایس ڈاکٹرمنیراحمدملک،پروفیسرصفدرخان ودیگرڈاکٹرزموجودتھے ایم ایس ڈاکٹر منیر احمدنے اس موقع پر گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال کی سالانہ کارکردگی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ گائناکولوجسٹس کو فیسٹولاکے علاج بارے آگاہی دیناانتہائی اہم ہے۔اس ورکشاپ سے گائناکولوجسٹس کوبہت سیکھنے کاموقع ملے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ایک ڈاکٹرکیلئے مریض سے اہم کوئی نہیں ہوتا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ200بستروں پرمشتمل گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال میں سالانہ دوہزارسے زائد ڈلیوریزہوتی ہیں گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو مزیدسہولیات فراہم کرینگے صوبائی وزیر صحت نے گائناکولوجسٹس کو فسٹولابارے آگاہی دینے کیلئے پروفیسرصفدرخان کوشاباش اور ورکشاپ کے انعقادپر انتظامیہ کو مبارکباد دی وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے کہاکہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پہلے دن سے آگاہی ورکشاپس کاانعقادکروارہی ہے۔
یاسمین راشد