سابق حکمران سب چیزوں کا صفایا کر چکے تھے ہمیں حکومت بدحال معیشت کیساتھ ملی: مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) پی ڈی ایم کے صدر و مرکزی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے موجودہ حکومت ہمیں ڈوبی ہوئی معیشت کیساتھ ملی ہم نے جب حکومت سنبھالی سٹیٹ بینک میں صرف آڑھائی ارب ڈالر پڑے تھے، سابقہ حکومت سب چیزوں کا صفایا، سٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کے حوالے کر چکی تھی،سٹیٹ بینک کا گورنر موجودہ حکو مت کو جواب دینے کا پابند نہیں۔ وہ جامعۃ المعارف الشریعہ میں ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک،جنوبی وزیرستان کی جے یو آئی کی مجالس عاملہ کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف 26دسمبر کو صبح دس بجے ڈیرہ اسماعیل خان کے قصبے یارک کے مقام پر تشریف لائیں گے جہاں پر وہ عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے یارک تا سگو سی پیک روڈ،یارک تا ٹانک،ٹانک تا پیزو، مفتی محمود چوک تا یارک سی پیک روڈ اور مفتی محمود چوک تا قریشی موڑ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بنایا جائیگا جس کیلئے موضوع جگہ کی تلاش جاری ہے، اس منصوبے پر بھی حکومت سے اتفاق رائے ہو چکا ہے،لکی مروت میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا جائیگا، ڈی آئی خان اور ٹانک کو سیلا ب سے محفوظ رکھنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنا ئے جاینگے جس سے ڈی آئی خان، ٹانک کی بارہ لاکھ ایکڑ ارا ضی سیرا ب ہو گی، وزیر اعظم ہمارے مہما ن ہیں چارو ں اضلا ع کی مجا لس عاملہ دن رات محنت کرے اور وزیر اعظم کے شان شیا ن بہت بڑے جلسے کا اہتمام کرے، اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلا ت مفتی اسعد محمو د نے کہا ڈی آئی خان کے میگا پراجیکٹس پہلے بھی جے یو ا ٓئی کے مر ہو ن منت ہیں اورآج بھی ٹانک اور ڈی آئی خان کے نئے میگا پراجیکٹ جے یو آئی لا رہی ہے،پی ٹی آئی کے بڑے اپنے نو سالہ دور حکومت میں ڈی آئی خان اور ٹانک میں ایک میگا پراجیکٹ بھی نہیں لا سکے، ان کی سیا ست گلیو ں، نالیو ں اور اس میں کرپشن تک محدود رہی ہے۔ آنیوالے دنو ں میں ڈی آئی خان اور ٹا نک تجارتی ہب ہونگے،ڈی آئی خان میں صنعتی ژو ن بنیں گے اور سر ما یہ کار اس وقت ڈی آئی خان کا رخ کر رہے ہیں، زمینیں اپنے کارو بار کیلئے خرید رہے ہیں،ڈی آئی خان اور ٹانک کے با سیو ں کو چاہیے کہ ان کے آباؤ اجداد نے پیٹ پر پتھر رکھ کر یہ جائیدایں بنائی ہیں وہ جائیدادوں کو فروفت نہ کریں اور ان کو اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے بچا ئیں۔ انشاء اللہ موجو د حکومت اس معاشی بحرا ن سے نکل جائیگی۔
فضل الرحمن