حکومت نوجوانوں کو 50 ارب کے قرض دیگی، شزا فاطمہ

حکومت نوجوانوں کو 50 ارب کے قرض دیگی، شزا فاطمہ

  

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا،زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں، پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دے گی، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں۔شزا فاطمہ نے کہا کہ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان پی ایم وائے پی کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں، دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں۔

 شزا فاطمہ

مزید :

صفحہ آخر -