عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، شیخ رشید 

عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، شیخ رشید 

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کروانا،کیئر ٹیکر حکومت کا دورانیہ بڑھانا،الیکشن سے فراری چاہتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 75 فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے اس رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے، موجودہ حالات میں عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس پشاورکی یاد دلاتا ہے،یہ دہشتگردی دوبارہ سراٹھا رہی ہے، گزشتہ روز 2 اہم دہشتگرد راولپنڈی،اسلام آباد سے گرفتار ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر نایاب 250 پر چلا گیا ہے، ریزرو 7 ارب سے کم، ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند اور آئی ایم ایف سے کٹی، سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے، عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ آخر -