حکومت سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کو شاں ہے، عبدالقادر پٹیل
اسلا م آباد(این این آئی)وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پاکستان کی تاریخ میں سیلاب کے نتیجے میں پہلے اتنی کبھی تباہی نہیں ہوئی ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر نے سوئٹزرلینڈ کے سفیرجارج سٹینرسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحت کے شعبے اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال،سیلاب سے تباہی کی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ سیلاب کی تباہی سے 33ملین افراد متاثر ہوئے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی زد میں تھا،پاکستان کی تاریخ سیلاب کے نتیجے میں پہلے اتنی کبھی تباہی نہیں ہوئی ہے،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ملاقات میں سوئٹزرلینڈ کے سفیرجارج سٹینر نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سوئٹزرلینڈ کی حکومت پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کوسوئس سفیر نے فروری میں سوئٹزرلینڈ ہونے والی پیشنٹ سیفٹی کانفرنس کی دعوت دی۔
عبدالقادرپٹیل