امریکی قونصل جنرل کا سرگودھا کا دورہ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں 

امریکی قونصل جنرل کا سرگودھا کا دورہ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں 

  

 سرگودھا(خصوصی رپورٹ)امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے سرگودھا کا 2روزہ دورہ کیا جس دوران انہوں نے اقتصادی ترقی، ایکسچینج پروگرام، ثقافتی تحفظ پروگرام پر پاکستانی عوام کے ساتھ امریکی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا جس نے گزشتہ 75 برسوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔اپنے دورے کے دوران امریکی قونصل جنرل نے تعلیمی،حکومتی،کاروباری اور پرائیویٹ سیکٹر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے ممبرز سے بھی ملاقاتیں کیں، ولیم کے مکانیول نے نیشنل اورنج فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور امریکی کمپنیاں گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں سرمایہ کاروں میں سرفہرست ہیں، صرف گزشتہ سال میں ہی امریکہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہواہے، جو کہ 10 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔قونصل جنرل نے سرگودھا بوٹینیکل گارڈن میں درخت لگایا اور پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے ”دی کلین گرین پاکستان موومنٹ“ جیسے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اس مضبوط روایت کو جاری رکھے گا،امریکہ نے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے ساتھ اشیائے خورو نوش، صحت، کیش اور صلاحیت سازی میں 95 ملین ڈالرز سے زائد کا تعاون کیاہے۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں قونصل جنرل مکانیول نے پنجاب کے قدیم ترین لنکن کارنر کا دورہ بھی کیا۔

امریکی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -