وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو  توہین عدالت کی درخواست پر  نوٹس، 27 جنوری کو طلب 

وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو  توہین عدالت کی درخواست پر  نوٹس، 27 جنوری کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ خان کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جنوری کو طلب کرلیا درخواست میں وزارت دفاع کے آئی ٹی اور انجینئرنگ میں خواتین کے بطور کیپٹن ملازمت کے اشتہار میں اقلیتی کوٹہ نہ دینے کو بنیاد بنایا گیا متاثرہ اقلیتی خاتون فائزہ مشتاق نے ذیشان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ خان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو کوٹہ پالیسی پر عمل رآمد کی تحریری یقین دہانی کروائی تھی،آئینی پٹیشن کی سماعت کے دوران عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اصول طے کیا گیا تھا کہ آئندہ تمام وزارتوں کے ملازمت کے اشتہار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے توسط سے جاری ہوں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کی ذمہ داری لینے کے باوجود کوٹہ فراہمی کو یقینی نہیں بنایا۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -