پٹرول کی قیمت عالمی منڈی  کے مطابق فی بیرل کم نہ کرنے  کیخلاف متفرق درخواست دائر 

پٹرول کی قیمت عالمی منڈی  کے مطابق فی بیرل کم نہ کرنے  کیخلاف متفرق درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پٹرول کی حالیہ قیمت عالمی منڈی کے مطابق فی بیرل کم نہ کرنے کیخلاف متفرق درخواست دائرکردی گئی یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کردی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی بیرل قیمت کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہیں لائی گئی ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی برقرار رہے گی پٹرول کی اصل قیمت کم نہ کرنا استحصال کرنے کے برابر ہے اور آئین کے منافی ہے عدالت سے استدعاہے کہ پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کی قیمت کے برابر کم کی جائیں۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -