رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار‘اصل دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

 رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار‘اصل دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت کی فروخت رکوانے کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو اصل دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کردی،عصمت اللہ خان نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاتھا کہ سوشل میڈیا پر امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت کو فروخت کرنے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں مختلف اخبارات میں بھی اس حوالے سے خبریں چھپی ہیں،لاہورہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھاتھا کہ محض اخباری تراشوں کو بنیاد بنا کر درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔
ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -