بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا، والدہ

بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا، والدہ

  

کراچی(این این آئی)معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی بیٹی کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔دانیہ کی والدہ نے بشری اقبال پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب بشری کروا رہی ہے، پہلے بشری نے عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب دانیہ کو اغوا کروایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وراثت کے لیے کیس کیاہوا ہے اس لیے بشری یہ سب کروا رہی ہے، سلمی بی بی نے اپنے انٹرویو میں پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

دانیہ کی والدہ

مزید :

صفحہ آخر -