ملتان،سی پی ا و شاکر حسین کی یادگار شہداء پر حاضری، فاتحہ خوانی،افسروں سے میٹنگ 

ملتان،سی پی ا و شاکر حسین کی یادگار شہداء پر حاضری، فاتحہ خوانی،افسروں سے ...

  

  ملتان(خصو صی  رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان شاکر حسین داوڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائنز آمد پر سی پی او ملتان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سی پی او ملتان نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 انہوں نے شہدا محل میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا چارج سنبھالنے کے موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گیسی پی او ملتان نے دفاتر کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفننگ لی اور ضروری ہدایات دیں 

 سٹی پولیس آفیسر ملتان شاکر حسین داوڑ نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی میٹنگ میں ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف سمیت تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی او ملتان نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کی حفاظت اور ان کو انصاف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -