صدر چیمبر آف کامرس سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

صدر چیمبر آف کامرس سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

  

ملتان(نیوز  رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال سے پنجاب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن  کے صدر ملک ساجد اعوان کی قیادت میں ایک(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 وفد نے ان سے ایوان میں ملاقات کی اس موقع پر ساجد اعوان نے گڈذ ٹرانسپورٹر کے مسائل بیان کئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڈھ سال سے جنوبی پنجاب میں چلتی گڈذ گاڑیوں سے اسلحہ کے زور پر مال اتارنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں روز بروز شدت آرہی ہے گڈز ٹرانسپورٹرز انڈسٹری کے مال کے امین ہیں لیکن چند منظم گروہ اس لوٹ مار میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ان واردتوں کو پولیس میں رپورٹ کرانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان ان مسائل میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی مدد کرے۔  میاں راشد اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ایوان کی جانب سے اعلی پولیس حکام تک گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گڈذ ٹرانسپورٹرز اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں ایم سی سی آئی ہر ممکن تعاون و مدد کرے گا اس موقع پر سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ سابق صدر میاں فضل الہی شیخ سیکرٹری جنرل محمد شفیق موجود تھے۔ جبکہ  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک ساجد اعوان، سیکریٹری جنرل جاوید اختر ملک،  منی مزدا گڈز یونین کے چیئرمین محمد رمضان،  رابطہ سیکرٹری سید فضل حسین شاہ اور جمیل خان مگسی وفد میں شامل تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -