ڈیرہ،37نئے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ، ایکشن پلان تیار

ڈیرہ،37نئے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ، ایکشن پلان تیار

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 37 نئے منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے جن پر تین ارب 86 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ڈپٹی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کمشنرز محمد انور بریار،کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ایز محمد نواز،انور علی ندیم،محمد ارشد اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں 64 کروڑ 54 لاکھ روپے کے ضلع ڈیرہ غازیخان کے چھ،ضلع لیہ میں 22 کروڑ 77 لاکھ  روپے کے دو،ضلع راجنپور میں 54 کروڑ 80 لاکھ روپے کے سات اور ضلع مظفر گڑھ میں دو ارب 44 کروڑ 72 لاکھ روپے کے 22 منصوبوں کی مشروط منظوری دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ منصوبوں کا تخمینہ لگاتے وقت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے تاکہ منصوبوں میں ترمیم کی ضرورت پیش نہ آئے۔منصوبوں کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے دی گئی مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاہم میٹریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہیڈ تونسہ پر گنا سے لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ڈیرہ غازیخان میں شوگر ملز نہ ہونے پر کوٹ ادو سے گنا کی  ٹرالیوں اور ٹرالوں کی ہیڈ تونسہ پل سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے گزشتہ روز کوٹ ادو کے دورہ پر ہیڈ تونسہ پل شہریوں نے ٹریفک کی بندش اور متعلقہ مسائل کے حل کی درخواستیں پیش کی جس پر کمشنر ڈی جی خان نے داد رسی کے فوری احکامات جاری کردئیے انہوں نے ضلع کوٹ ادو کی پولیس کو ہیڈ تونسہ پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کرکے عملہ کی تعیناتی کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ پولیس ہیڈ تونسہ سے ضلع ڈیرہ غازی کی حدود میں گنا سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرالوں کے داخلہ روکیں اور پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہیڈ تونسہ اور اس سے منسلک روڈز پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کرے۔۔کمشنر نے کہا کہ ہیڈ تونسہ پر گنا سے لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے لگی ہے۔ڈی جی خان میں شوگر ملز نہ ہونے سے گنا سے لوڈ گاڑیوں کے داخلہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ضلع کوٹ ادو کی انتظامیہ دریائے سندھ کے ہیڈ تونسہ پل پر گنا سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرالوں کے داخلہ کی پابندی پر عملدرآمد کرائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے محمد حنیف پتافی،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ضیاء کاکڑ اور افسران کے ہمراہ صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات،گلی محلوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔صفائی،فراہمی و نکاسی آب اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔اہل علاقوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔محروم علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پارکس کا اعلان کردیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ڈیرہ غازی خان شہر کی یونین کونسلوں تین،آٹھ،بارہ اور اٹھارہ کے علاقوں گھنٹہ گھر،دربار قادریہ چوک،ماڈل ٹاون،پل ڈاٹ،خدا بخش چوک،جروار چوک،ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ڈسپوزل ورکس کے بھی معاملات دیکھے۔جروار چوک پر کراؤن فیلئر فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔کارپوریشن کی حدود میں بھانوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے، شاہراہوں اور چوکوں پر عمارتی میٹریل ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات کی ہدایات جاری کیں۔نقشہ منظوری کے بغیر زیر تعمیر عمارتوں کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس اپ گریڈ کئے جائیں گے،ضروری مشینری خرید کرلی گئی ہے اور جلد تنصیب ہوگی۔کمشنر اور ایم پی اے نے بہاری کالونی میں نئے علامہ اقبال پارک کی بھی نوید سنادی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،اے سی صدر شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد،ایم او آئی ذیشان فرید،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ حمید کھوسہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -