کبیروالا،بیوہ سے 4لاکھ80ہزار روپے کا فراڈ، پولیس کارروائی شروع
بارہ میل،چوپڑہٹہ (نامہ نگار)سہیلی نے نجی بینک ملازمین کے ساتھ مل(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
کر بیوہ کے چار لاکھ اسی ہزارنکلوا لیے،متاثرہ کی درخواست پر تھانہ سٹی کبیروالا میں مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق کبیروالا چونگی نمبر 5 کی رہائشی خاتون مسما حسینہ مائی بیوہ حاجی محمد قوم سیال نے تھانہ سٹی کبیروالا میں دی گئی درخواست میں مؤقف بیان کیا کہ میرے شوہر محکمہ ہائی وے میں ملازم تھے جو کہ کچھ عرصہ پہلے وفات پا گئے جن کی پنشن مبلغ 1900000 روپے تھی جس میں سے 480000 روپے میرا حصہ بنتا تھا ملزمان محمد عمران ولد حاجی محمد،مسما شہلا زوجہ عمران اور مسما طاہرہ بی بی دختر حاجی محمد اقوام سیال سکنہ چونگی نمبر 5 جھنگ روڈ کبیروالا نے شناختی کارڈ بنانے لے گئے اور نجی بینک ملازمین سے ملکر سائلہ کے اکانٹ سے رقم نکلوا لی سائلہ کو اس وقت پتہ چلا جب رقم اکانٹ سے نکل کر تصدیقی ایس ایم ایس میرے بیٹے عرفان کو موصول ہوا،ملزمان نے پنچائیت کے رو برو بھی رقم واپس کرنے کا بھی کہا لیکن بعد میں لیت و لعل سے کام لینے لگے تاہم بعد ازاں سٹی پولیس کبیروالا نے کمزور دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 609/22 بجرم 420 درج کردیا،اب پولیس مجھے انصاف فراہم کرنے کی بجائے ملزمان سے ساز باز ہو گئی ہے اور مقدمہ بھی خارج کرنے کی دھمکی دے رہی یے،میرا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔