عمران خان سے چیئرمین عوام دوست گروپ میاں فیاض حسین کی ملاقات، ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونیکا اعلان، ساتھیوں میں خوشی کی لہر

عمران خان سے چیئرمین عوام دوست گروپ میاں فیاض حسین کی ملاقات، ن لیگ چھوڑ کر ...

  

 کرمداد قریشی(نامہ نگار)چیئرمین عوام دوست گروپ میاں فیاض (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

حسین چھجڑا کی PTI میں شمولیت ، عون عباس پپی، نواب احمد خان، علی عباس قریشی، اشرف رند کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ اعلان کیا گیا،تفصیل کے مطابق چیرمین عوام دوست گروپ امیدوار قومی حلقہ NA 176 میاں فیاض حسین چھجڑا نے گزشتہ روز سینیٹر عون عباس پپی صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب،  نواب احمد خان نائب صدر جنوبی پنجاب، علی عباس قریشی نائب صدر انصاف یوتھ پاکستان، ایم پی اے  اشرف خان رند  کی قیادت میں زمان پارک لاہور عمران خان سے ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا،  عوامی سطح پر  میاں فیاض حسین چھجڑا کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ میاں فیاض حسین چھجڑا نے عوام دوست گروپ قائم کرکے سیاست کا آغاز کیا، دن رات  سیاسی جدو جہد  کے باعث حلقہ کا مقبول لیڈر شمار ہونے لگا، 2018 میں امیدوار قومی اسمبلی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے کر تقریبا 40 ہزار ووٹ لیکر نمایاں  پوزیشن حاصل کی ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے  قبل سابق ایم پی اے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 176 ملک بلال کھر بھی مسلم لیگ ( ن) چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، اب یہ دونوں سیاسی شخصیات ایک ہی قومی حلقہ این اے 176 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور ٹکٹ کے  دعوے دار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنی والی دونوں سیاسی شخصیات آئیندہ جنرل الیکشن میں اپنے قائد عمران خان اور پارٹی کے فیصلے کی پاسداری کرکے  وفادار کارکن ہونے کا ثبوت دیں گے،  یا ٹکٹ کے حصول پر ناکامی کی صورت میں پھر پاکستان تحریک انصاف چھوڑ جہاں کا خمیرہ تھا وہاں چلے جائیں گے،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -