ماربل دکانوں پر چھاپے، جرمانے نامنظور، سلیمان صدیقی

ماربل دکانوں پر چھاپے، جرمانے نامنظور، سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز  رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ،سنیئروائس چیئرمین جنوبی پنجاب میاں سعید احمد قریشی، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، چوک شہیداں اکبر روڈ کے صدر شیخ محمد شفیق نے کہا ہے کہ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے ماربل سے وابستہ تاجروں کی دکانوں،کارخانوں کے چالان اور حراساں وپریشان کرنے کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے مرکزی تنظیم تاجران نے آ ئندہ کی حکمت عملی طے کر لی ہے اگر لیبر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے رویہ درست نہ کیا تو مرکزی تنظیم تاجران لیبر ڈیپارٹمنٹ کا گھیرا کرنے پر مجبور ہو جائے گی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ماربل سے وابستہ فیکٹریاں نہیں بلکہ 70 فی صد دکانیں کرائے پر ہیں انہیں کیسے رجسٹرڈ کرایا جائے جنہیں مالک کسی بھی وقت دکانوں سے بے دخل کر سکتا ہے اسی لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ انہیں بے جا پریشان نہ کرے اور حکومتی ایما پر ان پر نت نئے ٹیکسز اور چالان لاگو نہ کرے پہلے ہی چھوٹے تاجر اور دکاندار معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب،لیبر منسٹر،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں بصورت دیگر تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی جس کی ذمہ دار ملتان انتظامیہ ہوگی انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے سفید پوش طبقہ کا بھرم بھی ختم کر کے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران نے تاجر برادری کے لیے نت نئے مسائل کھڑے کر دیے ہیں لیکن ہم تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔