صاد ق آباد پولیس کا آپریشن،لاپتہ بچہ سانگھڑ سے بازیاب،ورثاء کا خراج تحسین

صاد ق آباد پولیس کا آپریشن،لاپتہ بچہ سانگھڑ سے بازیاب،ورثاء کا خراج تحسین

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) پرانا صادق آباد کے رہائشی تصور احمد(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 نے تھانہ سٹی صادق آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا سفیان اپنی نانی کو ملنے گیا لیکن اس کے گھر نہیں پہنچا کافی تلاش کیا شبہ ہے کہ اسے کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔ مقدمہ درج کرتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد اسداللہ خان مستوئی اور ٹیم نے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ہمہ قسم کی وسائل و ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کی بازیابی کے لیے اپنی کوششیں شروع کر دیں جس میں انکشاف ہوا کہ بچہ ان کی سوتیلی والدہ کے پاس سانگھڑ میں موجود ہے جس پر ٹیم نے سانگھڑ جا کر بچہ بازیاب کرتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دیا جس پر ورثا نے پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -