میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،77بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،77بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان(نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے77صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

93 ہزار713 یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ24ہزار روپے جرمانہ عائد۔4ایف آئی آرز درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق15دسمبر2022 کو ملتان سرکل میں 22صارفین کو 490750روپے جرمانہ عائد کیا گیااورچار مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 4 بجلی چوروں کو23500روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو 20000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 6بجلی چوروں کو201400روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 12بجلی چوروں کو462415روپے جرمانہ عا ئد،رحیم یار خان سرکل میں 15 صارفین کو361000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 14بجلی چوروں کو 253000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 30000روپے جرمانہ عائداور خانیوال سرکل میں 2 بجلی چوروں کو 82046روپے جرمانہ عائد کیاگیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -