نواں شہر چوک پر دن دہاڑے فائرنگ آٹھ ملزموں کا  جوڈیشل ریمانڈ منظور

نواں شہر چوک پر دن دہاڑے فائرنگ آٹھ ملزموں کا  جوڈیشل ریمانڈ منظور

  

  ملتان(خصو صی  رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ملتان نے نواں شہر چوک ملتان پر دن دیہاڑے فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 8 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور اقدام قتل سمیت امن و امان خراب کرنے کی دفعات شامل کی گئی۔  مقدمہ 14 نامزد ملزمان جبکہ 15  نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عرفان، فرقان، عمران، سعید احمد، منصور احمد، اسجد علی، فرحان اور یوسف شامل ہیں۔دو گروہوں کی فائرنگ سے دو پولیس ملازمین جعفر اور آفتاب جبکہ راہگیر نعمان بھی زخمی ہوا تھا۔فائرنگ سے کئی گاڑیوں اور قریبی پٹرول پمپ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔فائرنگ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -