جرم ثابت،دو شر پسندوں کو 3-3ماہ قید،جرمانہ بھی عائد

جرم ثابت،دو شر پسندوں کو 3-3ماہ قید،جرمانہ بھی عائد

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پر تین تین ماہ قید 2,2 ہزار روپے جرمانہ اور تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال 3 فروری کی رات جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ریڈ کیے تھے اور اس دوران مختلف مقامات سے ملزمان پکڑے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 4/22 کا اندراج کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے  مبینہ دہشت گردوں عمران حیدر اور ریاض احمد کو میاں چنوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ عدالت نے مذکورہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چالان سمیت طلب کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گواہوں کی شہادتوں اور پولیس کے پیش کردہ ثبوتوں کی روشنی میں سزا سنادی گئی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -